کراچی(این این آئی)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی کی تعمیر وترقی کا سفر جماعت اسلامی ہی مکمل کرے گی ، سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات سے فرار کا راستہ اختیار کر کے جان نہیں چھڑاسکتی ، ہم ان کا تعاقب کریں گے اور ہر صورت میں انتخابات کے لیے مجبور کردیں گے ،صوبائی حکومت کے تمام ہتھکنڈوں کے باوجود کراچی کی امید صرف اور صرف جماعت اسلامی ہی ہے ، انتخابات جب بھی ہوں میئر جماعت اسلامی کا ہی منتخب ہوگا،ہم نے کراچی کے حقوق اور بلدیاتی اداروں کے اختیارات کےلیے سندھ اسمبلی کے سامنے 29دن کا تاریخی دھرنا دیا اور کراچی کے حقوق کی جنگ لڑی،جماعت اسلامی کا میئر کراچی میں آئی ٹی پارک اور آئی ٹی یو نیورسٹی بنائے گا،،جماعت اسلامی کا میئر اختیارات کا رونا رونے کے بجائے اختیارات سے بڑھ کر کام کرے گااورکراچی کے عوام کے حقوق لے کر رہے گا۔بلدیاتی امیدوار انتخابی مہم کو مزید تیز کریں ،گھر گھر جاکر رابطے کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع شرقی کے تحت وی ٹرسٹ کے دفتر میں اتوار کے روز بلدیاتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کنونشن سے امیرضلع شرقی شاہد ہاشمی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر سکریٹری ضلع ڈاکٹر فواد،نائب امراءضلع شرقی انجینئر عزید الدین ظفر ،سید افتخار احمد ، سید علی احمد ، نعیم اختر و دیگر بھی موجود تھے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کنونشن میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایات بھی دیں ۔حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہاکہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو کراچی کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اور سندھ حکومت سے کراچی کا حق حاصل کرسکتی ہے، وہ جماعتیں عوام کے حقوق حاصل نہیں کرسکتیں۔شاہد ہاشمی نے کہاکہ مخلص و دیانت دارقیادت کے ہاتھوں میں اقتدار آ نے کے بعد کراچی میں واضح اور مثبت تبدیلی آئے گی۔ موجودہ نظام و قیادت کی تبدیلی کے بغیر شہر قائد کی تقدیر نہیں بدل سکتی۔بلدیاتی انتخابات میں آ زمائے ہوئے لوگوں کو دوبارہ لانا شہر کی بدنصیبی ہوگی۔
حافظ نعیم