کراچی (سٹی ڈیسک )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈائریکٹرز جنرل ریجنل سروسز ملک توقیر احمد نے کہاہے کہ معیاری تعلیم کے ساتھ فلاحی سرگرمیوں کا فروغ اوپن یونیورسٹی کا نصب العین ہے۔ملک بھر میں اوپن یونیورسٹی کے اساتذہ ،طلبائ اورایڈمن اسٹاف سیلاب زدگان کی امداد میں بڑھ چڑ کر حصہ لے رہے ہیں اوریہ سلسلہ متاثرین کی مکمل بحالی تک جاری رہےگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ کراچی کے دوران سندھ کے متاثرین سیلاب میں امدادی اشیائ تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ریجنل ڈائریکٹر کراچی عرفان علی نے بتایاکہ کراچی کیمپس کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں قائم متاثرین سیلاب کے کیمپوں امدادی اشیاء کی تقسیم کا سلسلہ کئی ہفتے پہلے شروع کیاتھا جو ابھی جاری ہے۔اس موقع پراسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقارعلی زرداری، سندھ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین صغیر احمد میمن،اختیارسولنگی بھی موجود تھے۔
اوپن یونیورسٹی