غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ پیپلزپارٹی کا منشور ہے، حمید میمن


کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی پی ایس 100/130ضلع سینٹرل کے رہنماحمید میمن نے کہاہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ سیلاب متاثرین ہمارے بھائی اور ہماری طرف امداد طلب نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں۔ حکومت اور عوام مل کر ہی سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں۔ سیلاب سے متاثرین کی بحالی پرحکومت سندھ اور فلاحی اداروں کی جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے بلدیاتی الیکشن کو ملتوی کرنا اچھا اقدام ہے۔تما م ادارے اپنی پوری طاقت سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے صرف کریں۔انہوں نے کہا کہ ملک سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ پیپلزپارٹی کا منشور ہے۔پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن کے بعد وفاقی الیکشن میں بھی کامیاب ہوگی اور بلاول بھٹو وزیراعظم ہونگے۔ پیپلزپارٹی کی حکومت ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کی ضمانت ہے۔بلاول بھٹو عوام کی آخری امید ہے۔ پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کارکنا ن کی محنت رنگ لائے گی اور بلدیاتی الیکشن جب بھی ہوئے کارکنان بلاول بھٹو کو جیت کا تحفہ دیں گے۔
حمید میمن

ای پیپر دی نیشن