کراچی (این این آئی)عالمی مجلس امن برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان اورکراچی ریزیڈینٹس فورم کے وائس چیئرمین مرزا عالم بیگ کوآئیڈیل پرسنالٹی ایوارڈ فار یوتھ سے نوازا گیا۔تفصیلات کے مطابق غازی پاکستان فاو¿نڈیشن کے تحت PACC کراچی کینٹ میں نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے آگاہی مہم کے سلسلے میں ایک بھرپور سیشن کا اہتمام کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی جوائنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کرنل انور حسین تھے۔انہوں نے اپنے خطاب میں سیر حاصل گفتگو کی اور بتایا کہ رویوں اور عادتوں کی تبد یلی خصوصاً خلوت پسندی کے عادی افراد میں منشیات کارجحان پایا جا تا ہے، مختلف دوستوں کی پارٹیز میں شیشہ کا استعمال اور دیگر چند ذرائع نوجوان نسل میں منشیات کی سرایت کا اہم سبب ہیں، علاوہ ازیں اس کی ایک جدید ترین شکل موبائل کا زیادہ استعمال بھی ہے۔ اس موقع پر موجود طلبہ و دیگر معززین نے مختلف سوالات بھی کیے، جن کے مدلل جوابات بھی دیے گئے۔ تقریب میں ائر کموڈور سید نہال عابد رضوی ، چیئر مین غازی پاکستان فاو¿نڈیشن ڈاکٹر راجا غلام مصطفی بھٹی، عالمی مجلس امن برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان اورکراچی ریزیڈینٹس فورم کے وائس چیئرمین ومعروف سماجی رہنماو سینئر تجزیہ کار مرزا عالم بیگ ،صدر PACC سید مخدوم علی ریاض، چودھر ی علی رضا، راجا عمر فاروق بھٹی، سجاد رسول عباسی، محمد خان رند، حسن رض، شبیر الرحمن اعوان اور شہر کراچی کی دیگر معزز شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مرزا عالم بیگ