فیٹف کامیابی میں پاک فوج کا اہم کردار ہے، جمیل ضیا ڈاہری

Oct 24, 2022


کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 95کے صدر حاجی جمیل ضیا ڈاہری نے کہا ہے کہ پاکستان کا فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا اصل کریڈٹ پاک فوج کو جاتا ہے سربراہ پاک فوج نے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں کلیدی کردار ادا کیا ایک بار پھر بھارت کی پاکستان کو شکست دینے کی کوشش اور سازش کو پاک فوج نے اپنی قابلیت اور منصوبہ بندی سے ناکام بنا دیا ہے پاکستان میں پاک فوج ہمیشہ ایک فاتح کی حیثیت سے رہی ہے اور اس نے بار بار پاکستان کو جتایا ہے ، ان خیالات کا اظہارانہوںنے اورنگی ٹاون پی ایس95کے مرکزی دفتر میں پا ک فوج کو خراج تحسین کے پیش کرنے کے لیئے منعقدہ اجلاس میں کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں پاکستان کے لیئے شاندار کامیابیوں اور کاوشوں پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ، جمیل ضیا کا کہنا تھا کہ سربراہ پاک فوج کے احکامات پر میجر جنرل کی سربراہی میں اسپیشل سیل قائم کیا گیا اسپیشل سیل نے مختلف محکموں ، وزارتوں اور ایجنسیز کے درمیان کو آرڈی نیشن میکنزم بنا یا ، اسپیشل سیل نے ہر پوائنٹ پر ایک مکمل ایکشن پلان بنا یا اسپیشل سیل نے ان تمام محکموں ، وزارتوں اور ایجنسیز سے ایکشن پلان پر عمل درآمد بھی کروایا ، دن رات کام کر کہ منی لانڈرنگ ، ٹیرر فائننسنگ اور بھتہ خوری پر موثر لائحہ عمل سے قابوپایا گیا ، انہوں نے کہا ک افواج پاکستان نے حکومت اور قومی اداروں کے ساتھ مل کر تمام نکات پر عمل درآمد یقینی اور بھارت کی پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کی کوشش کو ناکام بنایا، پاکستان پیپلز پارٹی اداروں سے پیا ر کرنے والی جماعت ہے پاک فوج کا احترام پیپلز پارٹی کا ہر ایک کارکن کرتا ہے پاکستان نے فیٹف کی درجہ بندی کی کامیاب تکمیل کی ہے لیکن ان سفارشات پر عملدرآمد ایک عظیم ٹاسک تھا، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا پاکستان کے لیئے بڑی کامیابی ہے اب دنیا کے مختلف ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیئے بھی آئیںگے کیونکہ پوری دنیا کو پتہ چل چکا ہے کہ پاکستان اب مستحکم پوزیشن پر آتاجارہا ہے اور جس رفتار سے پاکستان کی معاشی پوزیشن بہتر ہورہی ہے اس حساب آئندہ چند سالوں میں پاکستان دنیا کی بڑی معاشی طاقت کے طور پر ابھرے گا اور دنیا کے بڑے بڑے کاروباری لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیئے مواقع ڈھونڈیں گے۔
جمیل ضیا ڈاہری

مزیدخبریں