گندم کوفوری قومی فصل کا درجہ دیا جائے:حاجی اقبال


پشاور(بیورورپورٹ)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے خیبر پختونخوا سمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خوراک کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے وفاق سے فوری طور پر گندم کوقومی فصل کا درجہ دینے کا مطالبہ کردیا۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کا اجلاس چیئرمین حاجی محمد اقبال کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پورے صوبے کی فلور ملز انڈسٹری کے سینئر رہنماﺅں نے شرکت کی۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا اسمبلی کی جانب سے گندم کی فصل کوقومی فصل کا درجہ دلانے کے لئے امور کی تیاری کے اقدامات کو سراہا گیا ۔ فلور ملز ایسوسی ایشن اس سلسلے میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتی ہے ، پنجاب کی جانب سے ہر سال آئین کے آرٹیکل 151کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کو گندم کی ترسیل روک دی جاتی ہے جس کے باعث خیبر پختونخوا میں گندم نہ آنے کی وجہ سے گندم کا بحران پیدا ہوجاتا ہے۔
 اور آٹے کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیںاور آٹا عام عوام کی قوت خرید سے باہر ہوجاتا ہے ۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی اقبال نے وفاق سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گندم کوفوری طور پر قومی فصل کا درجہ دیا جائے تاکہ پورے ملک میں گندم کی یکساں پالیسی کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں آٹے کا یکساں ریٹ ہو اور کوئی صوبہ بھی انفرادی طور پر دوسرے صوبے پر گندم کی ترسیل پر پابندی نہ لگاسکے۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا گورنمنٹ کے اس موقف کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ 
حاجی اقبال

ای پیپر دی نیشن