عمران مکافات عمل کاشکار ‘ مزید سخت فیصلے آئینگے: مولانا امان اللہ


پشاور(بیورورپورٹ) سابق صوبائی وزیر اور جمعےت علماءاسلام کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا امان اللہ حقانی نے کہا کہ عمران خان مکافات عمل سے گزر رہا ہے،فارن فنڈنگ کیس میں بھی بہت کچھ آشکار ہوچکا ابھی اس پر بھی سخت ترین فیصلے آئینگے، ایسے شخص کے لیے پورے ملک کی عوام کے رستے بند کرکے احتجاج کرنے والے یہ کیوں نہیں سوچتے کے ان کے قائد نے ایک چوری نہیں بلکہ چوریاں کیں ہیں، وہ بھی قومی خزانے کو اربوں روپوں کا نقصان پہنچا کے، فارن فنڈنگ کے نام پر ملک دشمنوں سے پیسے لیے ہیں، اگر یہ لوگ واقعی آزاد ہیں تو اس گری ہوئی حرکت پر عمران خان کے خلاف احتجاج کریں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن احتجاج کرکے ملک کی عوام کو تکلیف و مشکلات کا شکار کرنے کی بجائے عمران خان سے پوچھیں کے اپنے دور اقتدار کے 42 ہفتوں میں اس نے توشہ خانہ سے 52 تحفے اونے پونے داموں پے نکال کر گھر میں رکھنے کی بجائے کروڑوں روپوں میں بیچ کے پیسہ جیب میں ڈالتے رہے ؟۔ وہ تحفے دبئی، کراچی، اسلام آباد اور دیگر ملکوں کی مارکیٹوں میں فروخت کرکے ملکی وقار پر بھی جگ ہنسائی کرائی۔ 
 مولانا امان اللہ

ای پیپر دی نیشن