حیدرآباد(بیورو رپورٹ) برابری پارٹی حیدرآباد نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر زینت بھٹی، سجاد غاور، ڈاکٹر برکت شاہ اور دیگر نے کہا کہ سیلاب کو 3 ماہ گزر گئے لیکن سیلاب متاثرین کے گائوں سے پانی نہیں نکالا گیا جو کہ افسوسناک عمل ہے۔حکومت کی جانب سے بے نظیر انکم سپورٹ کی مد میں فراہم کیے گئے 25 ہزار روپے بھی عوام کو دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے خواتین بے سہارا ہو گئی ہیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت عوام کو 25 ہزار دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن عوام کو ایک روپیہ نہیں مل رہا،کوئی سننے والا نہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ سیلاب زدگان کی بحالی اور تباہ شدہ لوگوں کی بحالی کے لیے 25 ہزار امداد بحال کرنے کے موثر اقدامات کیں۔