موٹر وے پر تحفظ یقینی بنایاجائے‘ لوٹ مار کی تحقیقات کی جا ئیں:تنظیم تاجران


 مردان ( نامہ نگار)موٹر وے پر مسافروں کاتحفظ کو یقینی بنایا جائے اور گزشتہ دنوں ہونے والے لوٹ مار کی تحقیقات کی جا ئیں اور ان گھنا ﺅنے جرم میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کیاجائے بصورت دیگر ملک بھر کے تاجر برادری موٹر وے پولیس کے خلاف احتجاج کو راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہونگے ان خیالات کا اظہار چیمبر آف کامرس اینڈ بزنس انڈسٹری کے صدر اور مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ خان نے مردان پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تنطیم تاجران کے جنرل سیکرٹری وقارباچہ تنظیم تاجران چیئرمین سرور صراف، گجو خان بازار کے جنرل سیکرٹری منیر خان وقاض خان نور زمان اور دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ اس ماہ کے 21 اکتوبر کو رات اڑھائی بجے اسلام آباد موٹر وے پر جو حادثہ پیش آیا تھا جس میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع بھی ہوا تھا اور کئی لوگ اس میں زخمی بھی ہو چکے تھے مگر اسی اثنا موٹر وے کے ارد گرد رہنے والے نا معلوم افراد نے ان سے نقدی، قیمتی زیورات اور موبائل فون چھین لئے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکام بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ آیا موٹر وے پولیس کا کام صرف جرمانے لگانا اور قومی خزانے کا بھرنا ہے کہ عوام کی تحفظ بھی انکے ذمہ داری ہے؟ ہم سب موٹر وے پولیس کے اعلی حکام اور متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ ان میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے بصورت دیگر مجبور ہوکر اپنے حق کےلئے احتجاج کر راستہ اختیار کرینگے۔
تنظیم تاجران

ای پیپر دی نیشن