شمور( نامہ نگار) گڈو شہر و گردونواح میں بڑھتی ہوئی بدامنی و غریب شہریوں پر جھوٹے مقدمات درج کرنے کے خلاف شہریوں کا شہری ایکشن کمیٹی کے صدر عبدالستار مزاری کی سربراہی میں تیسرے روز بھی علامتی بھوک ہڑتالی کمیپ لگایا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عبدالستار مزاری کا کہنا تھا کہ گڈو شہر میں بدامنی بڑھ گئی ہے، امن وامان پر کنٹرول کرنے کے بجائے پولیس غریب اور بے پہنچ لوگوں کو گرفتار کرنے کا کام کرتی ہے، گزشتہ روز بھی غریب مزدور علی گل شیخ جوکہ مریض ہے اور گمس ہسپتال سے علاج چل رہاہے گھر سے گڈو پولیس گرفتار کرکے لے گئی تھی،پولیس نے 1300 گرام چرس کی جھوٹی ایف آئی آر درج کی ہے جوکہ سراسر الزام ہے، ہم اس جھوٹی ایف آئی آر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ایس ایس پی کشمور و اعلٰی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ایف آئی آر کی فوری طور پر انکوائری کروائی جائے ۔
گڈو شہر