دعوت اسلامی کے تحت  مدنی مذاکرہ آج ہوگا


حیدرآباد(بیورو رپورٹ)دعوت اسلامی جامعتہ المدینہ کے تحت آج 24 اکتوبر بروز پیر رات9 بجے  دستار فضیلت اجتماع میمن سوسائٹی مصطفی گرائونڈ میں منعقد ہوگا۔دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی شاہد مدنی بیان فرمائینگے مدنی مزاکرہ  بھی ہوگا،جس میں امیر اہلسنت بانی دعوت اسلامی مولانا الیاس قادری  سے سوالات کا سلسلہ ہوگا اور امیر اہلسنت جوابات دینگے۔اس سال عالم بننے والوں کی دستار بندی بھی ہوگی۔اس  ہونے والے اجتماع کی دعوت کا سلسلہ جاری ہے۔اب تک علمائے کرام  ڈاکٹرز،وکلائ،تاجر،صحافی،سیاسی و سماجی شخصیات کو دعوت دی جا چکی ہے،اجتماع گاہ کے انتظامات کا جائزہ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد ایاز عطاری سٹی نگران محمد سہیل عطاری کرینگے ۔جبکہ  شرکائے اجتماع کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائینگی اس اجتماع میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک سو بارہ علماء کرام کی دستاربندی رکن شوریٰ حاجی شاہد عطاری کرینگے۔
مدنی مذاکرہ

ای پیپر دی نیشن