غزہ(آئی این پی)مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی ظالمانہ کارروائی، صیہونی فورسز کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا،غیرملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی ظالمانہ کارروائی کے دوران صیہونی فورسز کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا، فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق 32 سالہ رابی ارافا کو سرمیں گولی ماری گئی۔
فلسطینی شہید