پشاور(بیورورپورٹ)آن فارم واٹر مینجمنٹ (او ایف ڈبلیو ایم)محکمہ زراعت حکومت خیبر پختونخوا نے عالمی بنک کے تعاون سے خیبر پختونخوا آبپاشی زراعت کے ترقیاتی پراجیکٹ کے تحت ”ایریگیشن ایگرونومی“ کے موضوع پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا،ورکشاپ میں توسیعی زراعت اور آن فیلڈ واٹر مینجمنٹ کے 30 فیلڈ ڈاکٹرز نے زراعت سے متعلق اپنے علم میں اضافہ کرنے اور آبپاشی کے ذریعے زراعت سے وابستہ کسانوں کو فنی معاونت فراہم کر نے کیلئے شرکت کی۔پائیدار زرعی ترقی اور فصلوں کی مختلف اقسام کو سمجھانے کے لئے محکمہ واٹر مینجمنٹ، زرعی یونیورسٹی کے ٹریننگ ایکسپرٹ ڈاکٹر طاہر سرور اور ڈاکٹر زبیر خان نے جدید زرعی طریقوں اور آبپاشی کی جدید ٹیکنالوجیز، پانی کے وسائل کا بہتر انتظام کرنے والے طریقوں کے بارے میں اپنے علم سے شرکاءکو آگاہ کیا، ٹریننگ ورکشاپ نے شرکاءکو اس قابل بنایا کہ وہ کسانوں کو کم پانی کے استعمال کے ذریعے زیادہ فصلیں پیدا کرنے کے طریقوں سے آگاہ کرسکیں۔ خیبر پختونخوا محکمہ زرعی توسیع کے زرعی افسر ڈاکٹر سبحان الدین نے بتایا کہ زرعی شعبہ میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجیز کے بارے میں ہماری آگاہی میں اضافہ کیا۔ سیکرٹری زراعت، لائیو سٹاک و امداد باہمی ڈاکٹر محمد اسرار نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف، او، ایف، ڈبلیو، ایم کی سربراہی میں یہ ٹریننگ ورکشاپ کسانوں کے بہترین معاشی اور مربوط نقہ نظر کی جانب پہلاقدم ہے۔ڈائریکٹر جنرل آن فارم واٹر مینجمنٹ جاوید اقبال خٹک نے کہا کہ ایریگیشن ایگرونومی ٹریننگ ورکشاپ کی طرز پر مزید کئی ورکشاپس بھی منعقد کی جائیں گی ۔
سبحان الدین