پشاور(بیورورپورٹ)مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے نائب صدر فصل اللہ دا¶د زئی نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کو ملکی سیاست میں تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے جس بے باکی کے ساتھ جرات مندانہ فیصلہ کرکے سرٹیفائیڈ چور کو نااہل قرار دیا وہ یقیناً ایک تاریخی اور اسے سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ صوبائی سیکرٹریٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کی پوری زندگی جھوٹ، فریب اور منفی سیاست پر مشتمل ہے اس شخص نے ملکی مفادات کا خیال رکھا نہ ہی قوم کی عزت کی پرواہ کی اسکا مقصد صرف اور صرف کرسی کا حصول ہے جس کےلئے یہ بندہ کسی بھی حدتک جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گھڑی چور کرپٹ پریکٹس میں بھی ملوث پایا گیا ہے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق ٹرائل کورٹ میں اسکے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی ہونی چاہئے مقتدر حلقوں سے اپیل ہے کہ قوم کا لوٹا ہوا پیسہ نکالا جائے۔انہوں نے مزید کہاکہ نیازی کی نااہلی کے ساتھ ہی پاکستان کا گرے لسٹ سے نکلنا موجودہ وفاقی حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے۔
فصل اللہ دا¶د زئی