بھکر(نامہ نگار)جعلسازوں کی پھرتیاں، حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ سستا آٹا کے تھیلے حاصل کرکے ان میں مختلف برانڈ کا آٹا دوبارہ بھرائی کرنے کا عمل شروع کردیا، انتظامیہ نے فراڈ کرنیوالے گروہ کیخلاف غیر قانونی طریقہ سے اپنا مارکہ استعمال کرنے کے جرم میں قانونی کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو درخواست گزار دی۔ خضر حیات منیجر النور فلور مل نے اپنی درخواست میں بتایا کہ ہماری فلور مل مقامی مارکیٹ سے پرائیویٹ طور پر گندم کی خریداری کرکے اس کی پسائی کرنے کے بعد آٹا کو آپ نے فلور مل کے مختلف مارکہ کے برانڈ مینار آٹا، ڈبل مینار آٹا، شہزاد آٹا میں بھی آٹا کی باقاعدگی سے سپلائی کر رہی ہے۔
سستا تھیلے لیکر مختلف برانڈ کا آٹا دوبارہ بھرائی کرنے کاانکشاف ٗ کاروائی شروع
Oct 24, 2022