رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی)ذہین، محنتی اورچیلنجزکامقابلہ کرنیوالے طلباء وطالبات اپنے اداروںکاحسن ہوتے ہیں جواپنی محنت اورقابلیت کے بالبوتے پرکامیابی کے زینے طے کرتے ہیں اورایسے طلباء وطالبات نہ صرف اپنے اداروں بلکہ اپنے اساتذہ اوروالدین کانام روشن کرتے ہیں۔ ان خیالات کااظہارپرنسپل اسپائرگروپ آف کالجزپروفیسرحبیب الرحمٰن بھٹو اور پروفیسر غلام محمدنے انٹرمیڈیٹ بورڈبہاولپورمیں تیسری جبکہ ضلع رحیم یارخان اوراسپائرگروپ آف کالجزکے پاکستان بھرمیں 152کالجزاورکیمپس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالی سیکنڈایئرکی طالبہ نبیہانعیم کے اعزازمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میںنبیہاکے والدمحمدنعیم، بینک میزان اسلامی کے ریجنل منیجرملک محمداکرم ودیگرموجودتھے۔
ذہین، محنتی طلباء اساتذہ اوروالدین کانام روشن کرتے ہیں: مقررین
Oct 24, 2022