کھلاڑی محنت اور جوش و جذبہ سے سرشار ہو کر کھیلیں، ڈی سی بہاولپور


بہاول پور(خبر نگار)محکمہ سپورٹس حکومت پنجاب کے زیر اہتمام لاہور میں منعقد ہونے والی 73ویں پنجاب گیمز میں شرکت کرنے والے بہاولپور ڈویژن کے کھلاڑیوں کو ڈپٹی کمشنر بہاولپور زاہد پرویز وڑائچ نے ڈرنگ سٹیڈیم بہاولپور سے روانہ کیا۔انہوں نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑی محنت اور جوش و جذبہ سے سرشار ہو کر کھیلیں۔انہوں توقع ظاہر کی کہ اس ڈویژن کے ہونہار کھلاڑی پنجاب گیمز میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں اور فتوحات حاصل کرکے بہاولپور ڈویژن کا نام روشن کریں۔اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر مقصودالحسن جاوید نے بتایا کہ 73 ویں پنجاب گیمز  24 سے 29 اکتوبر 2022ء لاہور میں ہوں گی جس میں بہاولپور ڈویژن سے 430 کھلاڑی اور آفیشلز 30 مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن