کراچی (اسپورٹس ڈیسک )زلمی ہارمونی کرکٹ لیگ کا دوسرا ایڈیشن سینٹ اسٹیفنز ٹائیگرز نے جیت لیا۔ سلام آباد میں کھیلے گئے فائنل میں سینٹ اسٹیفنز نے علامہ اقبال شاہینز کو سات وکٹوں سے شکست دی۔ علامہ اقبال شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھیاسٹھ رنز بنائے ، جواب میں سینٹ اسٹیفنز ٹائیگرز نے ہدف تین وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ اسامہ کو بہترین مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔اسامہ کو پلئیر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین کا ایوارڈ بھی اسامہ کو دیا گیا۔نمیا کو بہترین باولر قرار دیا گیا۔ اختتامی تقریب میں پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمداکر م ڈی جی اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر ضیا، سیکرٹری وزارت مذہبی امور ڈاکٹر ارشد، کرسچن اسٹڈی سینٹر کی سسٹر کیتھرین اور نیشنل کمیشن منارٹیز کے ممبر ڈاکٹر البرٹ ڈیوڈ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ، محمد اکرم نے کہا کہ پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن نے پی ایس ایل اور کرکٹ کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات میں بھی پیش پیش ہے ، زلمی مدرسہ لیگ کی طرح زلمی ہارمونی لیگ کا مقصد مذہبی ہم آہنگی کا فروغ ہے۔