کوٹ ادو (خبرنگار) سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراءنے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ خوش آئند ہے اور ساری قوم کو چور کہنے والا آج خود کرپشن میں نااہل ہوگیا، توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے تاریخی فیصلے کا پوری قوم خیر مقدم کرتی ہے، انہوں نے مزیدکہا کہ انشاءاللہ آنے والا دوبارہ اقتدار مسلم لیگ ن کا ہوگا اور وزیراعظم میاں نواز شریف ہوں گے۔
ساری قوم کو چور کہنے والا خود کرپشن میں نااہل ہو گیا‘ احمدیار ہنجرا
Oct 24, 2022