کراچی (اسپورٹس ڈیسک ) مصری مصطفیٰ السیرتی نے ہم وطن محمد الشربینی کو 49 منٹوں تک جاری رہنے والے مقابلے میں 3-1 (4-11،11-5، 11-7 اور 11-8) کے گیم سکور سے شکست دی اور فتح اپنے نام کی۔خواتین کا فائنل مصر سے تعلق رکھنے والی ملاک خفگی اور فیروز ابو الخیر کے درمیان کھیلا گیا، جس میں فیروز ابو الخیر نے ملاک خفگی کو 37 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں 3-2 (11-6، 10-12، 11-14، 6-11 اور 12-10) کے گیم سکور سے شکست دی۔میگا ایونٹ میں جرمنی، سپین، مصر، سنگاپور، آسٹریا، ملائیشیا، سربیا، امریکا، برازیل، ہنگری، انگلینڈ، قطر، جمہوریہ چیک، ایران، کویت اور پاکستان سمیت 16 ممالک کے 48 کھلاڑیوں نے خواتین اور مردوں کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ ائیر مارشل محمد زاہد محمود، وائس چیف آف دی ائیر سٹاف نے بطور مہمان خصوصی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور فائنلسٹ میں ٹرافیاں اور انعامی رقوم تقسیم کیں۔ کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت اور کوچنگ کی سہولیات فراہم کرنے پر پاکستان اسکواش فیڈریشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مہمان خصوصی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاک فضائیہ اور پی ایس ایف، باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کو عالمی اسکواش میں دوبارہ اپنا وقار بحال کرنے میں بھرپور کوششیں کرتے رہیں گے۔