بیج کے حصول کیلئے صحتمند کھلے ٹینڈوں سے چنائی کریں:ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت 


قصور (اے پی پی) محکمہ زراعت  پنجاب نے کپاس کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ بیج کے حصول کیلئے صحتمند کھلے ٹینڈوں سے چنائی کریں،گلابی سنڈی کے تدارک کیلئے ٹرائی ایز وفاس اور ڈیلٹا میتھرین بحساب 600ملی لٹر فی ایکڑ سپرے کریں اور 7دن کے وقفے سے سپرے دہرائیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ سپرے کیلئے صاف پانی استعمال کریں۔ سپرے صبح یا شام کے وقت کریں اس کے علاوہ آخری چنائی مکمل ہونے کے بعد گلابی سنڈی کے تدارک کیلئے کھیتوں میں بھیڑ بکریاں چرائیں۔ 

ای پیپر دی نیشن