الخدمت کی جانب سے سکھر میں سیلاب متاثرہ ہندوخاندانوں میںراشن تقسیم

Oct 24, 2022



 ملتان (نمائندہ نوائے وقت )الخدمت فاؤنڈیشن  کے سماجی خدمات پروگرام کے تحت ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پرسکھرکے500 سیلاب متاثرہ ہندو خاندانوں میں فوڈ پیکجز،ہائی جین کِٹس، جوتوں کے جوڑیاورمچھردانیاں تقسیم کی گئیں جبکہ شرکاء کے لئے کھانے اور بچوں کے لئے فری ٹک شاپ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سینئرنائب صدر سید احسان اللہ وقاص،سینئر مینجر میڈیا ریلیشنز شعیب ہاشمی، الخدمت فاؤنڈیشن سکھرکے صدر مامون باجوہ،الخدمت اقلیتی امور کے مینجر ڈاکٹر شنکر لال اورالخدمت کے مقامی ذمہ داران سمیت ہندوبرادری کے معززین نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔اس موقع پر سید احسان اللہ وقاص نے کہا کہ خوشیاں منانا ہر انسان کا بنیادی حق ہے، ایسے افراد جو کسی بھی وجہ سے ان سے محروم ہیں ہمیں انکی خوشیوں میں بڑھ چڑھ کرشامل ہونا چاہیئے۔ ۔سینئر نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والے ہندو محب وطن ہیں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب خدمات سر انجام دے رہی ہے۔
راشن تقسیم

مزیدخبریں