ملتان( نمائندہ خصوصی)ایک کروڑ روپے کا فراڈ کرنے پر پولیس نے نجی پیپر مل کے مالک کو گرفتار کر لیا۔قبل ازیں واٹر ورکس روڈ پر واقع گتہ گودام کے مالک رمیض عمر نے پولیس تھانہ کوتوالی کو درخواست دی تھی کہ میاں چنوں میں واقع نجی پیپر مل کے مالک ارشد مغل اور اس کے بھائی خالد مغل نے اس کے ساتھ دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے ایک کروڑ روپے لیے ۔پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ جس پر دنوں ملزمان نے عدالت سے رجوع کر کے عبوری ضمانت لی۔ بعد ازاں وکلاء کے دلائل کے بعد عدالت نے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ دونوں ملزمان عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔گزشتہ روز کوتوالی پولیس نے میاں چنوں میں ملزم ارشد مغل کو اس کے گھر کے باہر سے گرفتار کرلیا۔جبکہ خالد مغل کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
فراڈ