برن سنٹر ملتان میں شعبہ پیڈ سرجری کیلئے 18کروڑکے فنڈز جاری


ملتان(نمائندہ نوائے وقت )جنوبی پنجاب کے عوام کی سنی گئی پاک اٹالین برن سنٹر ملتان میں پیڈ سرجری کا شعبہ قائم کرنے کے لئے فنڈز جاری کر دیئے گئے اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ پہلے مرحلے میں 18 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں واضح رہے کہ یہ منصوبہ سال 2018 سے زیر التوا تھا اس منصوبے کے لئے کچھ ماہ قبل ملتان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ  نے قومی اسمبلی میں آواز اٹھائی تھی جس کے بعد اس منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کیا گیا اور اب اس ہسپتال میں بچوں کا الگ وارڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اب فنڈز ملنے کے بعد پہلے مرحلے میں برن سنٹر میں پیڈیاٹرک سرجنز اور پیڈیاٹرک انستھیزیا کے ڈاکٹرز کو تعینات کی جائے گا اور اس کے بعد یہاں جلے ہوئے بچوں کا علاج معالجہ شروع کیا جائے گا۔
 برن سنٹر

ای پیپر دی نیشن