ملتان(نمائندہ نوائے وقت )نشتر ہسپتال سے ملحقہ ڈسٹرکٹ جیل کے جیمرز کی وجہ سے نشتر ہسپتال کے ڈاکٹرز سٹاف مریض اور ان کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ جیمرز کی وجہ سے اکثرو بیشتر موبائل فون کے سگنلز نہیں آتے اور آپس میں رابطہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے بھی نشتر انتظامیہ کی جانب سے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ جیل میں لگے جیمرز کو محدود کیا جائے تاکہ ہسپتال میں کسی کو بھی سگنلز کا مسئلہ درپیش نہ ہو لیکن پھر بھی کوئی توجہ نہیں دی گئی اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ نشتر ہسپتال کی موجودہ انتظامیہ نے ایک بار پھر ہوم ڈیپارٹنمنٹ سے اس بارے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈسٹرکٹ جیل
ڈسٹرکٹ جیل کے جیمرز سے نشتر ہسپتال کے ڈاکٹرز، ملازمین، لواحقین پریشان
Oct 24, 2022