ملتان (نمائندہ نوائے وقت)ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ثقافت کے رنگ بکھیرتا دو روز کی شاندار تقاریب کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ جشن ملتان میلہ کے دوسرے روز ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی کپتانی میں گھڑ سوار ٹیم نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیزہ بازی کا ٹائیٹل اپنے نام کیا۔ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے دوسرے نیزہ بازی کے مقابلے میں 70 سے زائد گھڑسوار ٹیموں کو چت کیا اور ڈھول کی تھاپ پر نیزہ بازوں کی شاندار پرفارمنس سے شرکاء لطف اندوز ہوتے رہے۔ایونٹ میں 2 سو سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا۔قبل ازیں اختتامی تقریب میں دو روزہ گھڑ سواری میلے کیمختلف کیٹیگریز کے فاتحین میں موٹر سائیکل اور بھاری انعامات تقسیم کئے گئے۔اختتامی تقریب میں ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری،خالد جاوید وڑائچ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امیر حسن اور ضلعی حکام نے شرکت کی۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ خطے کی ثقافت کو ملک بھر میں روشناس کرانے کی کوشش کی۔ضلعی انتظامیہ مستقبل میں ایونٹس کا انعقاد کرتی رہے گی۔محمد طاہر وٹو نے کہا کہ جشن ملتان نے طویل عرصے کے بعد شہریوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیریں جس پر آرگنائزر داد تحسین کے حقدار ہیں۔
جشن ملتان