40کروڑ پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کیلئے ٹیمں  تشکیل دیدیں  ڈائریکٹر  ایکسائز ملتان

Oct 24, 2022


ملتان (جنرل رپورٹر)ڈویژنل ڈائریکٹر ایکسائز  ملتان  عبداللہ خان جلبانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 30 ستمبر کے بعد رعایتی پیکج سے استفادہ نہ کرنے والے ٹیکس گزاروں سمیت بقایاجات رکھنے والے نادہندگان سے ٹیکس وصولی کے لیئے پولیس کی نفری سمیت ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ ملتان ڈویژن میں پراپرٹی ٹیکس کے بقایاجات کی مد میں 40 کروڑ روپے ٹیکس نادہندگان کے ذمہ واجب الادا ہیں ان عادی ٹیکس نادہندگان  کے ساتھ سختی سے نمٹتے ہوئے حکومتی محاصل کی وصولی کو یقینی بنایا جائے گا ڈائریکٹر ایکسائز نے کہا کہ ان ٹیکس نادہندگان میں ابدالی روڈ، گلگشت مارکیٹ، خانیوال روڈ، بوسن روڈ کے 170 بڑے ڈیفالٹر ہیں جن کے ذمہ فی کس لاکھوں روپے واجب الادا ہیں اور بالخصوص چاہ کوڑے والہ میں واقع ایک ہوسٹل کے ذمہ بقایاجات کی مد میں 12 لاکھ روپے واجب الادا ہیں جس کی وصولی میں ایک وکیل آڑے آرہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر نے 2 نومبر کو دوبارہ ڈائریکٹرز میٹنگ رکھی ہے اور تمام ڈویژنل ڈائریکٹرزسیبقایاجات کی وصولی بارے رپورٹ طلب کررکھی ہے۔
 ڈائریکٹرایکسائز ملتان
 

مزیدخبریں