آئی ایس پی آر کا سینیئر صحافی ارشد شریف کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

Oct 24, 2022 | 13:01

ویب ڈیسک

آئی ایس پی آر کی جانب سے سینیئر صحافی ارشد شریف کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترجمان پاک فوج نے سینئر صحافی ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے درجات کوبُلند کرے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت عارف علوی نے اپنے ٹوئٹر پر ارشد شریف کی شہادت پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کی وفات پاکستان اور صحافت کا بہت بڑا نقصان ہے۔

سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف گزشتہ رات کینیا میں سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے ہیں.  جس کی تصدیق کینیا کی پولیس کی جانب سے کی جا چکی ہے۔

کینیا پولیس کے مطابق ارشد شریف کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے، کینین میڈیا کے مطابق ارشد شریف کینیا کی پولیس کی گولی سر پر لگنے سے جاں بحق ہوئے.  پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں ارشد شریف اور ان کی گاڑی کے ڈرائیور نے پولیس کے کہنے پر گاڑی نہیں روکی تھی۔

مزیدخبریں