بورس جانسن برطانوی وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے دستبردار

Oct 24, 2022 | 16:55

ویب ڈیسک

برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن نے وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن نے لز ٹرس کے مستعفی ہونے کے بعد نئے وزیراعظم کے انتخابات کے لیے وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ پارٹی میں اعتماد کے فقدان کے باعث دوڑ سے باہر ہو رہا ہوں۔بورس جانسن کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے رشی سناک اور پیری مورڈنٹ سے بات کی لیکن مسئلے کا حل نہیں نکل سکا جس کے باعث انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں