گزشتہ روز جیونی میں ساحل سمندر پر پہاڑی تودہ گرنے کے افسوسناک واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر بلوچ جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کی از خود نگرانی کی دبے ہوئے افراد کی باحفاظت ریسکیو کرانے کے لے تمام طر کوششیں بروکار لائی جاری ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سانحہ پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ جیوانی دران میں پہاڑی تودا گرنے کی وجہ سے چھ نوجوان نیچے دبنےاور ایک بچے کی جانبحق ہونے پرانتہائی افسوس ھوا ضلعی انتظامیہ نے واقعے کا اطلاع ملتے ہی ھیوی مشینری سمیت جاہ و قوعہ پر پہنچ کر کوششیں شروع کی اللہ تعالی سے دعا ہے اللہ پاک حادثے کے شکار افراد کو معجزاتی طور پر سلامت رکھیں اور انکی زندگیاں محفوظ رہیں انہوں نے کہاکہ ہمیں اطلاع پہنچی کہ پہاڑی تودہ گرنے سے چھ افراد دب گئے ہیں جبکہ ایک بچے کے جانبحق ہونے کے اطلاعات ہیں ان افراد کا تعلق بندری، پانوان اور گنز سے بتایا جاتا ہے واضح رہے کہ دران میں مچھلی شکار کے دوران پہاڑی تودہ گرنے سے پانچ نوجوان دب گئے، ان کے ہمراہ نوعمر تبریز ولد نصیر احمد جان بحق ہوگیا جن کی نعش اسی وقت نکال لیا گیا، جبکہ تودہ تلے دب جانے والوں میں شجاع ولد نصیر احمد بندری، ضمیر شاہ نوربخش بندری، نجیب ولد مولداد بندری اور جواسط ولد نوربخش پانوان شامل ہیں اہل علاقہ اور انتظامیہ کا رسیکیکو آپریشن جاری ھےرات سمندر میں پانی کے دباؤ سے ریسکیو آپریشن متاثر ھوا تھا اب ایک بار پھر ضلعی انتظامیہ ھیوی میشنری کے مدد سے پہاڑ کے تودے کو تھوڑکر دیے ہوئے افراد کو نکلا نے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔
پہاڑی تودہ گرنے سے دبنے والے افراد کو نکالنے کے لئے آپریشن جاری
Oct 24, 2022 | 23:04