اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالتی احکامات کے بعد اڈیالہ جیل میں ورزش کے لئے خصوصی سائیکل مل گئی۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے کمرہ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خالدیوسف پیش ہوئے۔عدالت کو آگاہ کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سائیکل پہنچا دی گئی ۔ وکیل پی ٹی آئی خالد یوسف نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ کا بہت شکریہ۔جس پر جج ابو الحسنات نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چلیں شکر ہے چیئرمین پی ٹی آئی کو سائیکل جیل میں پہنچا دی گئی ۔ اس سے قبل خصوصی عدالت نے سائیکل فراہمی کا تحریری فیصلہ بھی جاری کیا تھا ۔ جس میں جیل انتظامیہ کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ قوانین اور جیل مینوئل پر سختی سے عمل درآمد کریں۔