کیلیفورنیا (نیٹ نیوز) میٹا نے کچھ فلسطینی انسٹاگرام صارفین کے پروفائل بائیو میں لفظ ”دہشت گرد“ داخل کرنے پر معذرت کر لی ہے جس کے حوالے سے کمپنی نے آٹو ٹرانسمیشن میں ایک بگ کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مسئلے کی اطلاع سب سے پہلے 404 میڈیا نے دی تھی۔ صارفین کے پروفائل پر ”فلسطینی“ فلسطینی پرچم کے ایموجی اور عربی میں ”الحمدللہ“ لکھا ہوا تھا۔ جب انگریزی میں آٹو ٹرانسمیشن ہوئی تو یہ جملہ لکھا ہوا آیا۔ ”الحمدللہ“ فلسطینی دہشت گرد اپنی آزادی کیلئے لڑ رہے ہیں۔
فلسطینیوں کو دہشت گرد کہنے پر انسٹاگرام کی معذرت
Oct 24, 2023