عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہرمسلمان کا فرض منصبی ہے :مولانا عبدالنعیم

Oct 24, 2023

لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی دعوت پر علماءکاہنہ، گجومتہ وگردو نواح کے علماءکرام کا اجلاس معارف القرآن ایجو کیشنل ٹرسٹ شہزادہ کاہنہ لاہور میں مجلس لاہور کے نائب امیر پیررضوان نفیس کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، مولانا عبدالعزیز، مہہتم ادارہ ہذا مولانا مفتی خلیل احمد، مولانا مفتی مسعودالرحمن، مفتی عبدالحفیظ، مولانا عبدالمنان انبالوی، مولانا مقصود الوری، مولانا مفتی محمداشفاق سمیت کثیرتعداد میں علماء نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 11نومبر کو کاہنہ میں ایک عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں اکابرین شیوخ اور معروف خطبائ‘ نعت خوان شرکت کرینگے۔ اجلاس سے خطاب کرتے مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرنا ہرمسلمان کا فرض منصبی ہے ۔ مولاناعبدالعزیز نے کہا کہ مملکت خداد پاکستان کی پارلیمنٹ نے منکرین ختم نبوت قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے کر اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کو آئینی وقانونی تحفظ فراہم کیا۔ 

مزیدخبریں