ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم شعبہ صحت میں گیم چینجر ثابت ہوا:فیصل یوسف

لاہور(نیوز رپورٹر)پی آئی ٹی بی کا وضع کردہ ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم اب تک 17پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی ہسپتالوں اور 16سپیشلائزڈ ہسپتالوں میں نافذ ہو چکا ہے۔یہ بات چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کی زیرصدارت جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم صحت کے شعبے میں گیم چینجر ثابت ہوا ہے‘لاکھوں شہریوں کو علاج معالجے کے حصول میں آسانی ہوئی ہے جبکہ ان کا آن لائن ریکارڈ بھی رکھا جا رہا ہے۔ایچ ایم آئی ایس ڈیٹا کے تحت اب تک 87لاکھ مریض علاج کروا چکے ہیں جن میں سے او پی ڈی میں 64لاکھ مریض نے چیک اپ کروایا۔سسٹم کے تحت ہر مریض کو الگ میڈیکل ریکارڈ نمبر الاٹ ہوتا ہے جس کے ذریعے ایچ ایم آئی ایس کے تحت چلنے والے تمام ہسپتالوں میں مریض کے علاج کا ریکارڈ حاصل کیا جاسکتا ہے۔چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ سسٹم کے باعث پیشگی اپوائنٹمنٹ لینا ممکن ہے۔

ای پیپر دی نیشن