لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے کہا ہے کہ وفاقنے کپاس کی فی من قیمت 8500 روپے مقرر کی تھیلیکنخریداری نہ ہونے سے قیمت 6 سے 7 ہزار روپے فی من تک گر چکی ہے جس سے کسان کا نقصان ہو رہا ہے۔ پنجاب حکومت کا وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ مقررہ قیمت پر کپاس کی خریداری جلدشروع کرے اور اپنا وعدہ پورا کرے۔آج یہاں ڈی جی پی آر آفس میں صوبائی وزیر زراعت ایس ایم تنویر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ پنجاب اور دیگر صوبے کپاس پیدا کرتے ہیں اور وفاقی حکومت کپاس کی خریداری کرتی ہے ۔ صوبائی وزیر زراعت ایس ایم تنویر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب حکومت نے کپاس کی پیداوار بڑھانے کا پروگرام شروع کیا گیا۔ لیکن افسوس کی بات ہے کہ وفاقی حکومت نے طے کردہ قیمت پر کپاس کی خریداری کےلئے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو متحرک نہیں کیا جس سے کاشتکاروں کو مایوسی ہوئی۔
وفاق کپاس کی مقررہ قیمت پرخریداری کا وعدہ پورا کرے: صوبائی وزیرعامر میر
Oct 24, 2023