لاہور ( کامرس رپورٹر) انجینئرز ٹاﺅن کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیءلاہور کا سالانہ اجلاس زیر صدارت ملک شہباز کھوکھر منعقد ہوا جس میں محکمہ کوآپریٹو کی طرف سے اسسٹنٹ رجسٹرار ہاﺅسنگ IVجاوید اقبال ہنجرا نے شرکت کی، تمام ایجنڈا کثرت رائے سے منظور ہو گیا۔ اجلاس میں سوسائٹی کےلئے گرڈ سٹیشن کی جگہ کے معاملے میں تقریباً 75کروڑ روپے بحث پر اور دیگر تعمیراتی کام مکمل کروانے پر ، جمعہ کو کھلی عدالت جیسے اچھے کاموں پر جنرل سیکرٹری اقبال ایونیو رانا غلام رسول ، جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ سوسائٹی کے منیر احمد صدیقی اور دیگر نے ملک شہباز کھوکھر نے بہتر سکیورٹی اور احسن اقدام کی بدولت سوسائٹی کو چار چاند لگا دیئے جس پر ہم انہیں تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اس موقع پر ملک شہباز احمد کھوکھر نے کہا کہ اتنی تعداد میں ممبران کی شرکت اور ممبران کی طرف سے خراج تحسین پیش کرنے پر میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
انجینئرز ٹاﺅن کوآپریٹو سوسائٹی کا سالانہ اجلاس ،تمام ایجنڈے منظور
Oct 24, 2023