کھیلوں کے مقابلے نیشنل کریکٹر بلڈنگ میں خصوصی اہمیت رکھتے ہیں:آئی جی

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثما ن انور نے کہاہے کہ کھیلوں کے مقابلے نیشنل کریکٹر بلڈنگ میں خصوصی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ 34 ویں نیشنل گیمز میں پولیس کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی قابل ستائش اور حوصلہ افزا ہے۔پولیس فورس میں سپورٹس مینوں کی حوصلہ افزائی کیلئے سپورٹس کیڈر کی تشکیل جلد کی جائے گی اور واپڈا، آرمی، ریلوے سمیت دیگر اداروں کی طرز پر بہترین کھلاڑیوں کو پولیس فورس میں ملازمتیں دی جائیں گی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس کے کھلاڑیوں کو مزید بہتر کارکردگی کیلئے بھرپور محنت و پریکٹس جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑی مستقبل کے مقابلوں کیلئے خود کو بہتر طور پر تیار کریں اور زیادہ سے زیادہ میڈلز جیت کر محکمہ کی عزت و توقیر میں اضافہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں پولیس اتھلیٹس کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔دریں اثناءانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو اور ان کی ٹیم نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے پولیس اسٹیشن ڈائریز کے تحت رواں برس ضلعی پولیس کی کارکردگی بارے بریفنگ دی،ڈی پی او قصور نے بتایا کہ قصور پولیس نے ڈکیتوں اور مجرمان سے وارداتوں میں لوٹا گیا 22 کروڑ کا مال مسروقہ برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔تھانہ سٹی چونیاں نے اٹھارہ برس سے مفرور 3 خطرناک اشتہاریوں کو کراچی سے گرفتار کیا۔قصور پولیس نے 10 بلائنڈ مرڈر واقعات سمیت مجموعی طور پر قتل کے 86 مقدمات ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات جوڈیشل بھیجا۔ رابری معہ قتل کے 12 میں سے 11 واقعات کے ملزمان گرفتار کرکے حوالات بھجوائے، بچوں سے متعلقہ جرائم کے 31 مقدمات کے ملزمان گرفتار کئے۔

ای پیپر دی نیشن