لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی جانب سے خواجہ سراﺅںکی معاونت کےلئے جاری مساوات پروگرام پر وائس چیئرپرسن ،پی ایس پی اے جہاں آراوٹو کی زیر صدارت خصوصی مشاورتی سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر وائس چیئرپرسن جہاں آرا وٹو کا کہناتھا کہ ہمارے معاشرے میں خواجہ سرا ﺅں کی زندگی بہت کٹھن ہے ،انہیں مختلف طریقوں سے تنگ کیا جاتا ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ مساوات پروگرام کا فائدہ زیادہ سے زیادہ مستحقین تک پہنچانے‘ رجسٹریشن اور بینک آف پنجاب سے رقم نکلوانے کے مراحل آسان بنائے جائیں ۔مساوات پروگرام کے تحت رجسٹرڈخواجہ سرا ﺅںکی مالی معانت کےلئے انہیں ماہانہ 3000روپے دئیے جاتے ہیں ،جس پر وائس چیئرپرسن نے مزید ہدایت کی کہ اس رقم کو بھی بڑھایا جائے ۔