لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں گیس چوری کےخلاف کریک ڈاو¿ن کے دوران مزید 86گیس کنکشن منقطع کردیئے گئے جبکہ 165انڈر بلنگ کیسز پروسیسڈکیے گئے۔گیس چوری میں ملوث افراد کو 10لاکھ سے زائدکے جرمانے کیے گئے۔ سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر4گھریلو کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر6کنکشن منقطع کیے ۔ بہاولپور میں ریجنل ٹیم نے کمپریسر کے استعمال پر6کنکشن منقطع کیے‘7انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے جبکہ انڈر بلنگ کیسز کی مد میں10 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ ملتان میں غیرقانونی استعمال پر 13گیس کنکشن منقطع اور37انڈر بلنگ کیسز پروسیس کئے گئے، گیس چور ی ا ور انڈر بلنگ کی مد میں 0.11 ملین کے جرمانے بھی عائد کیے۔شیخوپورہ میں غیر قانونی استعمال پر 19گیس کنکشن منقطع اور44انڈر بلنگ کیسز پروسیس کئے گئے، گیس چور ی ا ور انڈر بلنگ کی مد میں 0.35ملین کے جرمانے بھی عائد کیے۔ راولپنڈ ی ا ور اسلام آباد میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے گیس کے غیر قانونی استعمال پر7کنکشن منقطع کیے۔ مردان میں 20انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے۔ پشاور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر21کنکشن منقطع ،گیس چور ی کی مد میں 0.42ملین کے جرمانے بھی عائد کیے۔گوجرانوالہ میں ریجنل ٹیم نے کمپریسر کے استعمال پر 3میٹرمنقطع جبکہ45انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے۔انڈر بلنگ کی مد میں 0.50ملین کے جرمانے بھی عائد کیے۔ساہیوال اور سیالکوٹ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر7گیس کنکشن منقطع کئے گئے۔ فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈاو¿ن کے دوران 12انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے۔