پاکستان میں 50 فیصد ملکی معیشت پرایک فیصد اشرافیہ کا کنٹرول ہے:عامر قدیر

لاہور( کامرس رپورٹر)ریو نیو ایڈوائزرزا یسوسی ایشن کے چیئرمین عامر قدیر نے کہاہے کہ پاکستان کا ایک فیصد طبقہ اشرافیہ 50 فیصد ملکی معیشت پر کنٹرول رکھتا ہے، پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں دولت کی اس حد تک غیر منصفانہ تقسیم ایک خطرناک رحجان ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ایک فیصد اشرافیہ نے 2018-19 میں 9 فیصد معیشت کا 314 ارب ڈالرز حاصل کیا تھا، اس کے مقابلے میں ایک فیصد غریب نے صرف 0.15 فیصدحصہ حاصل کیا۔انہوںنے کہا کہ ملک میں 5 کروڑ سے زائد افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،اگر یہی حالات رہے تو کچھ ہی عرصے میں مزید 2 کروڑ کے قریب لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارے پر مجبور ہو جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن