لاہور(کامرس رپورٹر )انٹرنیشنل ٹریڈ سنٹر نے اپنے پروگرام کے تحت پاکستان میں کاروباری خواتین کےلئے الگ ایس ایم ای پالیسی کی تشکیل کے سلسلے میں سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے ساتھ اشتراک عمل کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں آج آئی ٹی سی‘ ایف سی ڈی او کے پروگرام ری میٹ (ReMIT) کے ایک چار ر±کنی وفد نے آج ماہر معیشت حامد عتیق سرور کی قیادت میں سمیڈا کے صدر دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر منعقدہ اجلاس میں سمیڈا کی ٹیم کی قیادت جنرل منیجر سنٹرل سپورٹ سقراط امان رانا نے کی۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے تمام شرکاءنے اس عمل پر اتفاق کیا کہ پاکستان میں خواتین کو عملی طور پر اقتصادی دھارے کا حصہ بنانے کےلئے ایک الگ سہولیاتی پالیسی کی اشد ضرورت ہے۔ سمیڈا کے ماہرین نے شرکاءکو بتایا کہ حکومت پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ خواتین کو مالیاتی سہولتوں کو ممکن بنانے کےلئے ایک پانچ سالہ پالیسی لون کا معاہدہ بھی کر رہی ہے۔ سمیڈا کے جنرل منیجر سقراط امان رانا نے ری میٹ (ReMIT) کی طرف سے تعاون کی پیش کش کا خیر مقدم کیا اور اس سلسلے میں ایک مشترکہ ایکشن پلان تشکیل دینے کی تجویز کو سراہا۔
خواتین کو اقتصادی دھارے میں لانے کیلئے الگ سہولیاتی پالیسی ناگزیر
Oct 24, 2023