لاہور (نیوز رپورٹر)گارڈن ٹاو¿ن اورنگزیب بلاک کی سوسائٹی "حلقہ احباب" کا اجلاس صدر خلیفہ عبدالقیوم کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں جنرل سیکرٹری عمر خالد سمیت دیگر عہدےداران اور مجلس عاملہ کے ممبران بشمول شجاع احمد، محمود الحسن، ظہیر الدین، اقبال شیخ، خرم قیوم، علی احمد بٹ، اور ڈاکٹر حسن مسعود گوندل نے شرکت کی۔سوسائٹی کی مجلس عاملہ نے رہائشی علاقے میں تجارتی سرگرمیوں ‘ رہائش کو بوائز ہاسٹل میں تبدیل کرنا‘اجنبیوں کی آمدورفت پر تشویش کا اظہار کیا۔ معززنے کہا بوائز ہاسٹل کی وجہ سے سکیورٹی خدشات لا حق ہیں‘ رہائشی علاقے کے تقدس کو بحال کیا جائے۔
رہائشی علاقے میں تجارتی سرگرمیاںروکی جائیں‘ سوسائٹی حلقہ احباب کا مطالبہ
Oct 24, 2023