لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق کرکٹرز نے چیئر مین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کو نیا کپتان لانے اور بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا مشورہ دے دیا۔بابراعظم حالیہ ورلڈ کپ میں خراب فارم کی وجہ سے ٹیم کو بھارت‘ آسٹریلیا اور افغانستان کے خلاف مسلسل ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑاہے۔ سابق کرکٹرز نے کہا ہے کہ بابراعظم کی قیادت میں ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے گئی توٹیم کی عالمی رینگنگ نمبر ون تھی جبکہ کپتان بابر اعظم بیٹرز کی ون ڈے رینگنگ میں نمبرون تھے۔ ان رینگنگ کی وجہ سے بابر اعظم اور قومی ٹیم سے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کی توقع کی جارہی تھی جو ابتدائی میچوں میں پوری نہ ہوسکی ہے۔ ذرائع کے مطابق خراب کارکردگی کے بعد چیئرمین ذکا اشرف نے سابق کرکٹرز سے مشاورت کی ہے جنہوں نے ٹیم میں بہتری لانے کے لئے بعض تبدیلیوں کا مشورہ دیا ہے جن میں کپتان کی تبدیلی بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق کرکٹرز نےباورکرایا ہے کہ بابر اعظم کپتانی کے بوجھ کی وجہ سے اپنی فارم بھی کھو بیٹھے ہیں جس کا ٹیم کو نقصان ہو رہا ہے جبکہ ان کی جانب سے مختلف اوقات میں بطور کپتان غلطیاں بھی سامنے آرہی ہیں جس سے ٹیم کو نقصان ہو رہاہے۔ بھارت کی پانچویں فتح، کپتان سمیت اہم کھلاڑی چھٹی پر چلے گئے۔ چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیتی ذکا اشرف کومشورہ دیاگیا ہےکہ بابراعظم کو ہٹا کرکسی دوسری سینئرکھلاڑی کوکپتان بنایا جائے۔