کولمبیا میں گشت کے دوران18فوجی اغوا ، بازیابی کےلئے آپریشن شروع

 بگوٹا(آئی این پی)کولمبیا کے وسطی علاقوں میں گشت کے دوران اٹھارہ فوجیوں کو اغوا کر لیا گیا ،گواویارے کے علاقے سان ہورگے نامی دیہات میں گشت کے دوران بعض نا معلوم افراد مسلح افراد نے 18 فوجی اغوا کرلیے ،فوج نے اپنے بیان میں بتایا کہ ان فوجیوں کی زندہ بازیابی کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے، فوجیوں کی بازیابی کے لیے مقامی لیڈروں سے رابطے کیے جا رہے ہیں جبکہ اٹارنی نے بھی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن