لندن (نوائے وقت رپورٹ) پولیس کمشنر مارک رولے نے برطانوی وزیر داخلہ کو جواب دیا ہے کہ جہاد کے نعرے پر گرفتاری کیلئے قانون بدلیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ سوئیلا بریور مین نے کہا تھا کہ جہاد کے نعرے روکنے کیلئے قوت استعمال کریں۔ پولیس چیف مارک نے وزیر داخلہ کے طلب کردہ اجلاس میں یہ بات کہی۔ نفرت انگیز جرائم‘ دہشتگردی کے زہریلے پیغامات کا پورا حساب نہیں لیا گیا۔ قوانین کی ان لائنوںکو شاید ازسرنو تحریر کرنے کی ضرورت ہے۔