بنگلہ دیش: 2ٹرینوں میں تصادم، 15افراد ہلاک، 100سے زائد زخمی

ڈھاکہ (نوائے وقت رپورٹ) بنگلہ دیش کے ضلع بھائیراب میں مسافر ٹرین سامنے سے آنے والی مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 15 مسافر ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب دونوں ٹرینیں ایک ہی پٹڑی پر آمنے سامنے آگئیں۔ خوفناک تصادم میں مسافر بردار ٹرین کی 5 بوگیاں الٹ گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 15 افراد موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ 100 سے زائد زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 2 درجن سے زائد مسافروں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ترجمان وزارت ریلوے کے مطابق حادثے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...