فلسطینیوں کی حمایت پر باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال کو سنگین دھمکیاں موصول

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستانی نژاد سابق برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کو فلسطین کے مظلوموں کی آواز بننے پر سنگین دھمکیاں موصول ہونے لگیں۔تفصیلات کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں جب کسی بااثر فرد کو غزہ پر ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنے کے نتیجے میں دھمکیاں موصول ہوئی ہوں بلکہ اس سے قبل فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈلز بہنوں کی جوڑی جیجی اور بیلا حدید کو بھی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں جس کے نتیجے میں انہیں اور اہلِ خانہ کو فون نمبرز تبدیل کرنے پڑے۔

ای پیپر دی نیشن