چیئرمین سینٹ وفد کے ہمراہ چار روزہ دورہ پر بیجنگ پہنچ گئے

اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی وفد کے ہمراہ چار روزہ دورہ پر بیجنگ پہنچ گئے سینیٹرز دلاور خان، فیصل سلیم رحمان، رانا محمود الحسن، اور عبدالقادر وفد میں شامل چین میں پاکستانی سفیر نے چیئرمین سینیٹ کا ائیرپورٹ پر استقبال کیاچیئرمین سینیٹ کی چین کی قومی کمیٹی برائے عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے چیئرمین وانگ ہننگ سے ملاقات کی چیئرمین سینیٹ اپنے دورے کے دوران اہم ملاقاتیں کریں گے چئیرمین سینیٹ چینی وزیرخارجہ کی خصوصی دعوت پر وفد کے ہمراہ چین کا دورہ کر رہے ہیں محمد صادق سنجرانی چین کی ہمسائیہ ممالک کے ساتھ دوستانہ سفارتکاری، خلوص، باہمی مفادات اور شمولیت کے اصولوں کے عنوان سے سمپوزیم میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی چین کی ہمسائیہ ممالک کے ساتھ دوستانہ سفارتکاری، خلوص، باہمی مفادات اور شمولیت کے اصولوںکی دسویں سالگرہ کے حوالے سے منعقد ہونے والے سمپوزیم سے خطاب کریں گے چین کے 74ویں یوم تاسیس کے موقع پر چیئرمین سینیٹ نے چین کی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے ،چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی چین کے پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات فخر کا باعث ہیں چین نے ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے سمپوزیم میں غوروخوص اور بحث ومباحثے کے نتیجے میں موثر سفارشات سامنے آئیں گی۔چیئرمین سینیٹ، محمد صادق سنجرانی کی چائنیز پیپلز پولیٹیکل کنسلٹیو کانفرنس (CPPCC) کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہننگ سے ملاقات کی مسٹر وانگ ہننگ نے چیئرمین سینیٹ کو دورہ چین پر خوش آمدید کہا چیئرمین سینیٹ نے پرتپاک مہمان نوازی پر مسرت کا اظہار کیا چیئرمین سینیٹ نے مسٹر وانگ ہننگ کو سی پی پی سی سی کے چیئرمین کے طور پر تقرری پر مبارکباد پیش کی پاک چین پائیدار دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ترین پہلو ہے دونوں ملکوں کے تعلقات کو متفقہ عوامی اور ادارہ جاتی حمایت حاصل ہے پاکستان”ون چائنا“پالیسی اور بحیرہ جنوبی چین سمیت اہم امور پر چین کی غیر متزلزل حمایت کرتا ہے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں پاکستان کے وزیر اعظم کو چین کی دعوت پر شکریہ ادا کرتا ہوںصدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں چیئرمین سینیٹ نے CPPCC اور سینیٹ آف پاکستان کے درمیان رابطہ کاری کی بھرپور تاریخ پر روشنی ڈالی ہانگ کانگ میں اٹھائے گئے قانون سازی کے اقدامات پر چین کی بھرپور حمایت کرتے ہیں چیئرمین سینیٹ نے پاکستان کے معاشی استحکام اور ترقی کے لیے چین کی فراخدلانہ تعاون کو سراہا ۔

ای پیپر دی نیشن