لاہور ( این این آئی) منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار صدر پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو گزشتہ روز بھی ایف آئی اے سینٹرل کورٹ میں پیش نہ کیا جا سکا۔ایف آئی اے سینٹرل کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔