منڈی بہاوالدین‘ گیپکو کے غیرقانونی سٹور سے کروڑوں کے ٹرانسفارمرز‘ قیمتی سامان برآمد‘ سیل

منڈی بہاوالدین (نمائندہ نوائے وقت) ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون ساجد اکرم کی ہدایت پر ایف آئی اے کا گیپکو کے پرائیویٹ گودام پر چھاپہ، کروڑوں روپے کے 15 نئے ٹرانسفارمرز، 15 بنڈل 2 کور کیبل، سنگل کور کیبل کا 1 بنڈل، چار کور کیبل کا 1 بنڈل سمیت دیگر قیمتی سامان برآمد کر لیا، گودام سیل کر کے اعلی سطح پر تحقیقات شروع کر دی۔ سٹور میں گیپکو حکام کی جانب سے غیر قانونی طور پر گیپکو سٹورز سے غیر قانونی طور پر بجلی کے حصول کے لیے سامان ذخیرہ کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے کی اینٹی کرپشن چھاپہ مار ٹیم نے کروڑوں روپے کے 15 ٹرانسفارمرز، 15 دو کور کنڈلی، ایلومینیم کنڈکٹرز کے 02 بنڈل، 01 کوائل سنگل کور کیبل ، 01 کوائل چار کور کیبل اور گیپکو کا پرائیویٹ گودام میں رکھا گیا قیمتی سامان برآمد کر لیا۔ ٹیم نے موقع سے 2 ملزمان لائن سپرنٹنڈنٹ گیپکو گجرات محمد آصف اور غیر قانونی گودام /سٹور کے مالک حافظ عثمان کے خلاف تھانہ ایف آئی اے سرکل گجرات میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن